غزہ، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر تشدد کیخلاف احتجاج، فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی

غزہ(سی این پی)غزہ میں سینکڑوں افراد نے اسرائیلی قید میں فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا، صیہونی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ سے کئی زخمی ہو گئے۔مغربی کنارے کے قریب شہر البریح میں سینکڑوں شہریوں نے اسرائیلی قید میں فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا جن میں زیادہ تر یونیورسٹی کے طلبا شامل تھے۔مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے، اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ صیہونی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے جنہیں طلبا نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں