پہلی سے پانچویں جماعت تک تعلیمی نصاب مکمل ہو چکا ہے، شفقت محمود

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب مکمل ہو چکا ہے۔ یکساں تعلیمی نظام سے معاشرے میں تقسیم ختم ہوگی۔شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ میں مدارس کے طلبامیں تقسیم اسناد (مساوی)کی تقریب سے خطاب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے، ہماری حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارس بچوں کو تعلیم دینے کی اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وہ اس کے لئے حکومت سے ایک پیسہ تک نہیں لیتے۔ ریاست ان کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے اور ان کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریاست اور مدارس کے درمیان خلیج کو ختم کیا۔ ہمارے معاشرے میں شدت پسندی بکھرے ہوئے تعلیمی نظام کی وجہ سے آئی ہے، پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب مکمل ہو چکا ہے۔ یکساں تعلیمی نظام سے معاشرے میں تقسیم ختم ہوگی۔ دیگر اعلی تعلیمی اداروں کی طرح مدارس کے طلبہ کو بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں جو قوتیں ریاست اور مدارس کے درمیان دست و گریبان کرانا چاھتے تھے ہم نے ا ن سے نمٹا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو تصادم کرانے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وہ دینی مدارس جو شرائط پر پورا اترتے ان کو اسناد جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ وزارت تعلیم کے اندر سے بڑی تبدیلی کررہے ہیں تاکہ مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں