پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(سی این پی)پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا، سفیر یواے ای نے فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی جبکہ یوایای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے۔قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجیٹل پاکستان کیلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ تعلقات ہیں ، آئی ٹی،سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔سفیر یواے ای نے مزید کہا پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند ہے ، یو اے ای پانچواں ملک ہے جس نے اپنا مشن مریخ پر بھیجا۔یاد رہے اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، موبائل کمپنی زونگ نیفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں