بھارت کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے، محبوبہ مفتی کی بیٹی پھٹ پڑیں

نئی دلی(سی این پی)بھارت نواز کشمیری رہنما بھی مودی سرکاری کیخلاف آواز اٹھانے لگے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی نے وادی میں بھارتی اقدامات کی کھل کر مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا بھارت کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے۔کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم، لاک ڈائون اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف پھٹ پڑیں۔ التجا مفتی نے وادی میں بھارتی اقدامات کی کھل کر مخالفت کر دی۔ انکا کہنا ہے کہ کشمیری سوچ رہے ہیں کہ تقسیم کے بعد انڈیا سے الحاق کا فیصلہ درست تھا یا نہیں، کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر ہی کرلیا گیا، کشمیری پس رہے ہیں، حالات اب مزید خراب ہوں گے۔برطانوی میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وادی میں انٹرنیٹ بند کیا گیاہے کہ لوگ حالات دنیا کے سامنے نہ لاسکیں، کشمیریوں کو دو ماہ سے قید میں رکھا گیا ہے، ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں ہمارے لیے بات کی، تقریر کے بعد کشمیریوں نے سڑکوں پر آ کر نعرے بازی کی، کشمیریوں کو اپنے موقف کی تائید پر اچھا لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں