گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا کریڈٹ وزیرِ اعظم کو جاتا ہے: عبدالعلیم خان

اسلام آباد (سی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیرِخوراک عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا کریڈٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا وژن کسانوں کو گندم کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ دلانا ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کسانوں کیلئے خوش آئند ہو گا۔وزیرِخوراک پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 1650 سے بڑھا کر 1800 روپے فی من کی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں