ایران کے سعودی تنصیبات حملے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا، روسی صدر

ماسکو(سی این پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔انہوں نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ایرانی صدرنے انہیں بتایا کہ تہران کا سعودی تنصیبات پر حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، حملے کا الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں