گلو کار علی ظفر نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب کا حصہ بننے کی تصدیق کر دی

لاہور(سی این پی) پاکستان کے مایہ ناز گلوکار اور سٹار اداکار علی ظفر پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب اور میوزک پروگرام کا حصہ بننے جا رہے ہیں.پی سی بی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس پروگرام کو پی ایس ایل کے پہلے میچ کے روز نشر کیا جائے گا.پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ سٹار گلوکار علی ظفر پی سی ایل 6 کے ترانے میں بطور اداکار جلوہ گر ہوں گے،تاہم ان کی آواز اس ترانے میں نہیں شامل کی جائے گی.وسیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوک گلوکارہ نصیبو لعل ان دوسرے چار اداکاروں میں سے ہیں جو میوزک پروگرام کی شوٹنگ کے لئے استنبول میں مصروف ہیں،تاہم اس گانے کو ایڈیٹنگ کے بعد ناظرین کے لئے ٹی وی پر پیش کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں