جنوبی کوریا، سمندری طوفان مٹیگ سے تباہی، 6 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

بوسن(سی این پی)جنوبی کوریا میں طوفان مٹیگ کے باعث شدید بارش اور تیز ہوائوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ طوفان کے باعث 100سے زیادہ گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ و تحفظ نے بتایا کہ میٹگ طوفان سے جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، 600 ریسکیو اہلکاروں کی پہاڑی اور جنوبی ساحلی شہر بوسن میں لینڈ سلائیڈنگ میں لاپتہ ہو جانے والے 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔ طوفان کے باعث 100سے زیادہ گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے اور 1500سے زیادہ خاندان پہلے ہی دوسرے علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ میٹگ طوفان رواں سال کا 18واں اور جزیرہ نما کوریا سے ٹکرانے والا 7 واں طوفان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں