سرما کے پھلوں کے شہنشاہ مالٹے کے طبی فوائد

راولپنڈی(سی این پی)مالٹا سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے جسے موسم سرما کے پھلوں کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے۔طبعی تحقیق کے مطابق مالٹا کھانے سے انسان کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور وہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔مالٹا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، اسے نہ صرف چھیل کر کھایا جاتا ہے بلکہ اس کا جوس نکال کر بھی پیا جاتا ہے۔مالٹا خون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے اورمالٹے کے استعمال سے رنگت صاف ہوتی ہے۔اس کا رس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے ۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں