روشن ڈیجیٹل اکائونٹس نے ترسیلات زر کیلئے اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، رضا باقر

اسلام آباد(سی این پی) اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس نے ترسیلات زر کے لیے 500 ملین ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کررہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل اکائونٹس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے 88 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی مستفید ہورہے ہیں اس لیے بیرون ملک پاکستان روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کو آزمائیں۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کی تعداد 70 سے 90 لاکھ ہے اور صرف 5 ماہ میں 97 ملکوں سے 88 ہزار اکائونٹ کھولے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں