یوٹیلیٹی سٹورزانتظامیہ نے گھی،دودھ اورکولڈڈرنکس سمیت متعدد اشیاء مہنگی کر دی گئیں

اسلام آباد(سی این پی )یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل مختلف اشیاء مہنگی کردی گئیں،حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے اپنی جگہ مگر آئے روزحکومت کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قمیتوں میں کئے جانے والے اضافے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ،ایک لیٹر خوردنی تیل کے 5 پیکٹس کے پاوٴچ میں 44 روپے کا اضافہ ہوا،ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاوٴچ میں 62 روپے تک اضافہ جبکہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو ہو گئی ،خوردنی تیل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوا،شیمپو 10 سے 20 روپے فی بوتل مہنگاہوگیا،کولڈ ڈرنکس 5 روپے سے 10 روپے تک فی ٹن پیک مہنگا یوا،ٹی وائیٹنرز 21 روپے سے 32 روپے فی پیک مہنگے ہوگئے ،خشک دودھ ،بچوں کے دودھ 50 روپے سے 100 روپیہ پیک مہنگااورسٹیشنری آئیٹم 2 روپے سے 11 روپے تک مہنگی ہوگئیں،دوسری جانب گھی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سےیوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذمہ داران کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 170روپے فی کلو کی بجائے 200 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگایعنی سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں فی کلو تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گھی کی قیمت میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ سے ہوا،انٹرنیشنل مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں کے بڑھنے اور مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دیگر گھی اور آئل کے برانڈز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ اسکے علاوہ دیگر سبسڈائزڈ اشیاء آٹا، چینی، چاول اور دالوں کی قیمت برقرار رہےگی۔ یوٹیلیٹی سٹورز عوام کو معیاری اور بازار سے بارعایت اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے مصروف عمل ہے اور ماہ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پرعوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 19 اشیائے خوردونوش پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں