وزیراعظم کی7 ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرنے پرایف بی آر کے عملے کی ستائش

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و نفاذ کےاقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کے عملے کو سراہا ہے۔ایک ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سےآراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اورجدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنےپر بھی ایف بی آر ہیڈ آفس کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ جولائی 2021 میں پوری فعالیت کےبعد اس سےاربوں روپےکے اضافی محاصل میسر ہوں گے،جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وصولیوں کے حوالے سے لازم ہے کہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں