یہ اسٹیڈیم ہے اور یہ ہمارا پی ایس ایل 6 ہو رہا ہے،’ پارری گرل‘کی نئی ویڈیو آگئی

کراچی(سی این پی)’ پارری گرل‘ دانا نیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھنے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔اس دوران پی ایس ایل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ کہ رہی ہیں ’ یہ میں ہوں ، یہ اسٹیڈیم ہے اور یہ ہمارا پی ایس ایل 6 ہو رہا ہے‘۔اس سے قبل دانانیر میچ کے دوران پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ اسے سپورٹ کر رہی ہیں،سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر دانانیر نے باضابطہ پشاور زلمی کی سپورٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان لڑکی دانا نیر مبین اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑے پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی اور پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارری ہو رہی ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں