سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کے رئوف صدیقی نااہل قرار

کراچی(سی این پی)الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کو سینیٹ انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی۔رئوف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کر سکے جس کے باعث الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔یاد رہے کہ آر او نے رئوف صدیقی کے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رئوف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے جبکہ رئوف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونل نے سینٹ انتخابات کے لیے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے خضر زیدی کی اپیل بھی مسترد کر دی اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں