اسلام آباد(سی این پی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، گیلانی کی بطور پی ڈی ایم امیدوار نامزدگی کے اعلان سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ،معرکہ سرکریں گے۔ اسلام آباد میں پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یوسف گیلانی کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے یوسف رضا وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہو گا۔ پی ڈی ایم ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، آٹا، چینی، گھی سمیت سب چیزیں اتنی مہنگی ہو چکیں کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی، عوام ڈھائی سال سے شدید کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ خود پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں کا مشکور ہوں، پی ڈی ایم نے مجھے ٹکٹ دیا، پی ڈی ایم کی بھرپور ترجمانی کروں گا۔
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
سینیٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
صدر مملکت سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کا معاملہ پھرپریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کوبھجوادیا
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق
پی ٹی آئی کاسینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری