این اے 75،ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحقیقاتی رپورٹ تیار

لاہور(سی این پی)این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ریٹرننگ افسر نے رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمشنر پنجاب کو بھیج دی جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشنرپنجاب کو رات ڈھائی بجے نتائج نہ ملنے کی اطلاع دی گئی جس میں 360میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح 6 بجے پولنگ اسٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران مع پولنگ ریکارڈ واپس پہنچے تھے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جن 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے ان کے نتائج میں ردو بدل کا خدشہ ہے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے این اے 75 کے ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کوکل اسلام آباد طلب کرلیا جہاں چیف الیکشن کمشنر این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے متعلق سماعت کریں گے اور اس دوران تحقیقاتی رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسرکی تحقیقاتی رپورٹ سیل شدہ لفافے میں چیف الیکشن کمشنر کوبھجوادی گئی ہے جب کہ فارم 45 پر ابتدائی اورریٹرننگ افسر کو موصول نتائج فرق سے متعلق علم نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں