سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے رابطہ کیا، جس میں اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امور سمیت سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں