میانمار میں ہزاروں افراد بینڈ باجے لے کر سڑکوں پر نکل آئے، فوجی حکومت کیخلاف شدید احتجاج

ینگون(سی این پی)میانمار میں ہزاروں افراد بینڈ باجے لے کر سڑکوں پر نکل آئے، شرکا نے فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی۔ینگون شہر میں ہونے والے مظاہرے میں طلبہ، انجینئرز اور سماجی کارکنوں نے حصہ لیا، مظاہرین پرامن اور منظم انداز میں ریلی کو لے کر چلتے رہے۔ لوگوں نے سیاسی رہنمائوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ لوگ جمہوریت کے حق میں اور فوجی بغاوت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ملٹری انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں اور مظاہرین کی اموات کے باوجود عوام کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں