بھارتی وزیراعظم کیخلاف ایک لاکھ کسانوں کا احتجاج، پارلیمنٹ کے گھیرا ئوکی تاریخ دیدی

نئی دہلی(سی این پی)بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کیخلاف احتجاج کیا، کسان رہنمائوں نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیرا ئوکیا جائے گا، امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں۔بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری، مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی۔ کسان رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیرا ئوبھی کیا جائے گا۔امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں، مشترکہ بیان میں کہا کہ زرعی قوانین کسانوں سے زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں