براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے

لندن(سی این پی)برطانوی فرم براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنیکی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔کوئن کونسل کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پائونڈ ادا کیے۔دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانے کے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں