معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا شاعرانہ اندازمداحوں کو بھا گیا

کراچی(سی این پی)معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے شاعرانہ انداز اپنا لیا ہے۔صبا قمر نے سوشل ایپ انسٹاگرام میں اپنی تصویر کے ساتھ پنجابی صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے اشعار شیئر کیے۔پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں” سے کیا تھا۔صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ڈرامہ سیریل ’مات‘ اور ’ڈائجسٹ رائٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شاعرانہ انداز اپنایا۔اداکارہ نے تحریر کیا ’بلھے شاہ زہر دیکھ کے پیتا تے کی پیتا، عشق سوچ كے کیتا تے کی کیتا، دِل دے كے دِل لین دی آس رکھی، پیار ایہو جیا کیتا تے کی کیتا‘۔صبا قمر کے شاعرانہ انداز کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں