سعودی عرب،شمالی علاقوں میں بارش کے بعد زمین سفید گلاب سے سج گئی

ریاض(سی این پی)سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں بارش کے بعد زمین سفید گلاب سے سج گئی، خوبصورت پھول کی خوشبو فضا کو معطر کررہی ہے، تصاویر نے سما باندھ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں میدانی علاقے خوش رنگ وخوب رو فن پاروں کے نظارے پیش کررہے ہیں۔ پھولوں کے دلدادہ عبداللہ البرغش نامی سعودی فوٹوگرافر نے سفید گلاب کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس پر صارفین بھی حیرات کا اظہار کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا سعودی عرب میں اس پھول کو تناستوم کہا جاتا ہے، اس کی لمبائی 15 سے 50 سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہوتی ہے، لیکن محفوظ مقامات میں اس کی لمبائی میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔فوٹو گرافر کا مزید کہنا تھا کہ سفید گلاب زیادہ تر شمالی سعودی عرب کے محفوظ جنگلات اور ریگستان میں اگتے ہیں، تناستوم کے پھول حائل کے صحرا میں بھی زیادہ تر پائے جاتے ہیں، ان پھولوں کو اگایا نہیں جاتا بلکہ یہ بارش کے باعث ازخود زمین پر نمودار ہوکر سج جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں