FATF کے صدر آج شام ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

پیرس(سی این پی)منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والی بین الاقوامی فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے جرمنی نژاد صدر ڈاکٹر مارکوس پلیئر آج شام ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے (پاکستانی وقت رات 9.30) منعقد ہونے والی اس پریس کانفرنس میں FATF کے صدر اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔22 سے 24 فروری تک جاری رہنے والے اس تین روزہ اجلاس میں آئی ایم ایف، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک سمیت 205 ممالک اور مبصر تنظیموں نے شرکت کی تھی۔اس پریس کانفرنس میں پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔حکومت پاکستان اس حوالے سے اپنی مسلسل آگے بڑھتی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں