چین میں دیہی غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان

چین (سی این پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا۔چینی صدر نے بیجنگ میں منعقد ایک تقریب میں دیہی غربت کے خاتمے کیلئے چین کی کوششوں کی ’مکمل فتح‘ کا اعلان کیا۔چین کےصدرشی جن پنگ کی قیادت کو پچھلے 8 سالوں میں تقریبا 100 ملین افراد کو غربت سے نجات دلانے کا سہرا جاتا ہے۔چین کے دیہاتوں میں ہر سال فی کس آمدنی 1.52ڈالر تھی، چین نے غربت ختم کرنے کی پالیسیز پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں