اسلام آباد (سی این پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر آج سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوزمیں ہاٹ لائن کے موجودہ میکنزم کے حوالے سے رابطہ ہوا، جس میں ایل اوسی اور دیگر سیکٹر ز کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم اوزکیدرمیان ہاٹ لائن رابطے کے موجودہ طریقہ کار پر مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں دیرپا اور باہمی مفاد امن کی خاطر دونوں اطراف کا کور ایشوز، تحفظات حل کرنے کیلئے اتفاق ہوا اور ایل اوسی ودیگرسیکٹرز پرفائر بندی کے حوالے سے معاہدوں پرعمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا۔ترجمان کے مطابق مذاکرات میں 25،24 فروری کی درمیانی رات سے باہمی مفاہمت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا بھی اعادہ کیا گیا اور بارڈر فلیگ میٹنگز نظام کے ذریعے کسی بھی غیر متوقع صورتحال حل کرنے پر اتفاق ہوا۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ رابطہ 1987 سے جاری ہے، رابطے کے نتیجے میں دوہزار تین کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر سیزفائر کیلئے 2003 میں ایک اور انڈراسٹیڈنگ ہوئی تھی تاہم 2014سے ایل اوسی سیزفائرخلاف ورزیوں میں تیزی آگئی تھی ، پھر 2003کے بعد سے اب تک 13500سے زائد سیزفائرخلاف ورزیاں ہوئیں، اس دوران 310شہری جاں بحق اور 1600کے قریب زخمی ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 2014سے2021 کے درمیان 97فیصد سیزفائرخلاف ورزیاں ہوئیں، 2019میں سب سے زیادہ سیزفائر خلاف ورزیاں ہوئیں اور سیزفائرخلاف ورزیوں سے2018میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہواتھا۔
عمران خان ڈیل کے تحت باہر آئے تو انہیں سیاسی نقصان ہوگا، حامد خان
حکومتی مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ، بانی پی ٹی آئی کو ایسی کوئی پیش کش نہیں کی، عطا تارڑ
وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف کارروائیاں جاری
وزیراعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون اور اسمگلنگ روکنے کی ہدایت
ایران کیساتھ معاہدے: امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ
زہر کا خدشہ، عدالت کا بشری بی بی کا طبی معائنہ کرواکر پیرتک رپورٹ پیش کرنے کاحکم
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
خیبر پختونخوا میں افغان شہریوں کی میپنگ کا عمل مکمل
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری