انسداد منشیات عدالت کا رانا ثنااللہ کے سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

لاہور(سی این پی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کے سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں سماعت کے دوران رانا ثنااللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے جواب میں بتایا کہ رانا ثنااللہ کے سیلری اکائونٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے تنخواہ آ رہی ہے۔ جس پر رانا ثنا کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکائونٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا بعد ازاں سیلری اکائونٹس کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست پر سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں