بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاک فوج سے متاثر،تعریف کرنے پر مجبور

نئی دہلی(سی این پی)ستائیس فروری دو ہزار انیس کی یاد گار پاک بھارت جھڑپ کو دو سال مکمل ہوگئے،جس پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا خصوصی بیان منظر عام پرآگیا۔ویڈیو بیان میں ابھی نندن کا کہنا تھا کہ جب اس کا طیارہ ہٹ ہوا تو پیرا شوٹ سے نیچے آتے ہوئے پتہ نہیں چلا کیونکہ دونوں ملک ایک جیسے ہیں ،جب زمین پر لینڈ کیا تومجھے نہیں معلوم تھا کہ میں پاکستان میں ہوں مجھے لوگ بھی ایک جیسے لگے۔بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ مجھے گہری چوٹ لگی جب مجھے لگا کہ میں پاکستان میں ہوں تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن میرے پیچھے لوگ آئے جو انتہائی پر جوش تھے،اسی دوران پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے اور انہوں نے مجھے بچایا تھا۔ابھی نندن نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی آرمی کے ایک کپتان نے مجھے لوگوں سے بچایا پھر وہ مجھے اپنے یونٹ لے گئے جہاں انہوں نے مجھے فرسٹ ایڈ بھی دیا بعد ازاں مجھے ہسپتال بھی لے گئے جہاں مجھے طبی امداد دی گئی اور میری جانچ پڑتال بھی ہوئی،ابھی نندن نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی بہت پروفیشنل فورس ہے اور میں بہت متاثر ہوں پاک فوج سے،انہوں نے کہا کہ کیا ہورہا کشمیری کیساتھ نہ مجھے معلوم ہےاور نہ آپکو،مجھے نہیں معلوم امن کےلئے کیا ہونا چاہیے مگر امن ہونا چاہیے،

اپنا تبصرہ بھیجیں