راولپنڈی (سی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے۔ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے،پاکستان امن پسند ہے مگر جب ہمیں للکارا جاتا ہے تو ہم پوری طاقت کے ساتھ جواب دیتے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارت کی تاریخی شکست کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں۔ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دن کے اجالے میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے دو طیارے مار گرائے۔ بھارتی فوج نے بالا کوٹ میں رات کے وقت بزدلانہ فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنے کچھ درختوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ اگلی ہی صبح 27 فروری کو دن کی روشنی میں پاک فضائیہ نے بھارت کو یادگار سرپرائز دیا۔ اسی سرپرائز ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ ابھی نندن آنکھوں میں ہیرو بننے کا سپنا سجائے پاکستان کی حددو میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ نے بھارتی پائلٹ کے طیارے کو مار گرایا وہیں ابھی نندن کے ہیرو بننے کے سپنے بھی چکنا چور ہوگئے۔ ایک جانب تو پاک فوج نے پاک سرزمین پر داخلے کی کوشش پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تو دوسری جانب بدحواس بھارتی فوج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔بھارتی پائلٹ پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری بھی بھارت کی عبرتناک شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مہمان نوازی کی روایت قائم رکھتے ہوئے پاکستان میں قید بھارتی پائلٹ کی خاطر تواضع کی گئی اور اسے خاص چائے بھی پیش کی گئی۔
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
سینیٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
صدر مملکت سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کا معاملہ پھرپریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کوبھجوادیا
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق
پی ٹی آئی کاسینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری