احتساب کے نام پر ملک میں بدترین انتقام کا نظام چل رہا ہے ،ملک محمد اجمل

کشمیر ایک ایسا آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے دنیا کے امن کے لئے کشمیر کا پرامن اور کشمیریوں کے لئے قابل قبول حل بہت ضروری ہے ،راہنماپاکستان پیپلز پارٹی یورپ

ملک سنوارو مہم اور ڈیم بنائو مہم میں ایک خطیر رقم اکٹھی ہوئی مگر آج تک کچھ پتا نہیں چلا،رقم کہاں گئی، ایسےواقعات اوور سیز پاکستانیوں کو پریشان کرتے ہیں ،اوور سیز پاکستانی بلاشبہ ملک کے غیر سرکاری سفیر ہیں

ملک محمد اجمل کی نصرت بھٹو کے ساتھ یادگار فوٹو

بیلجیئم(سی این پی،انٹرویومرزا عمران بیگ ) ملک محمد اجمل یورپ کے کاروباری ، سیاسی اور سماجی حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں آپ بیلجیئم کے شہر اینورپن کے نامور بزنس مین ہیں اپنی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے اپنے علاقے کی بڑی مشہور شخصیت ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے مرکزی رہنما ہیں اور بیلجیئم میں پارٹی کے بانیوںمیں شمار ہوتے ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ یادگار ملاقاتیں ہوئیں ۔ملک محمد اجمل کا تعلق پاکستان کے معروف شہر سرائے عالمگیر سے ہے آپ 1990 ء میں پاکستان سے یورپ آئے اور بیلجیئم میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا اور اپنے حسن اخلاق کی بدولت بہت جلد علاقے کی مقبول شخصیت بن گئے۔ایک ملاقات میں ملک اجمل نے اپنی کامیابی کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ شروع شروع میں مشکلات بہت آئیں کام کاج اور روزگار کے مسائل تھے مگر آہستہ آہستہ حالات سازگار ہوتے گئے ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے عزم ،ہمت اور ایمانداری ایسے اصول ہیں کہ ان کو دنیا میں جو بھی اپنائے گا کامیابی اس کا مقدر بنے گی اور میری کامیابی بھی انہی اصولوں اور ضوابط پر عمل پیرا ہونے سے ہے ۔ملک کی سیاسی صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملک محمد اجمل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو ایک ایسی دلدل میں پھینک دیا ہے کہ جس سے باہر کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا احتساب کے نام پر ملک میں بدترین انتقام کا نظام چل رہا ہے عمران خان کے آس پاس سب کرپٹ لوگ ہیں مگر ان کو نظر انداز کر کے صرف اور صرف اپوزیشن سے وابستہ لوگوں کے خلاف کیس بنائے جا رہے ہیں اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس وقت کشمیر ایک ایسا آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے دنیا کے امن کے لئے کشمیر کا پرامن اور کشمیریوں کے لئے قابل قبول حل بہت ضروری ہے انڈیا نے کشمیر کی خود مختار حثیت ختم کر کے کشمیرکی آزادی کا راستہ ہموار کر دیا ہےاب کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ مسئلہ اب ایک عالمی ایشو بن چکا ہے یورپی پارلیمنٹ اور یو این او سمیت عالمی برادری نے مودی حکومت کی ہٹ دھرمی اور ظالمانہ اقدامات کو ہر لحاظ سے مذمت کی ہے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر پوری دنیا انڈین حکومت پر دبائو ڈال رہی ہے کہ اپنی فوجیں واپس بلا کر واد ی کا امن بحال کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں ملک اجمل نے کہا کہ فوجی ہمارے بھائی ہیں ہم میں سے ہی ہیں مگر فوج کو سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہیے،عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر کسی قسم کا دبائو نہیں ہونا چاہئے تا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس کے برعکس ہے ۔ملک سنوارو مہم اور ڈیم بنائو مہم میں ایک خطیر رقم اکٹھی ہوئی تھی مگر آج تک اس کا کچھ پتا نہیں چلا اس قسم کے واقعات اوور سیز پاکستانیوں کو پریشان کرتے ہیں کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں ملک محمد اجمل نے کہا کہ ہم اوور سیز پاکستانی بلاشبہ ملک کے غیر سرکاری سفیر ہیں ہمیں ایسا کام کرنے سے گریز کرنا چائے جس سے ملک و قوم کے وقار پر حرف آتا ہو ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے پاکستان رقم قانونی طریقے سے بھجوائیں اس سے ہماری معشت بھی بہتر ہو گی اور ساکھ بھی بہتر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں