بھارتی فورسز کی بربریت، مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا

شوپیاں (سی این پی)جموں و کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے وادی میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں کے علاقے میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے منی ہال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چاروں نوجوانوں کو شہید کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں