کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا

اسلام آباد(سی این پی)سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی، کراچی کیلئے الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا آغاز کردیا۔تعارفی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے مزید الیکٹرک بسیں شہر کی سڑکوں تک لائی جائیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال کے آخر تک 100 سے زیادہ برقی بسیں سڑکوں پر آئیں گی۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فوادچوہدری نے اپنے پیغام میں شہر قائد کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، اس اقدام پر وزارت سائنس وٹیکنالوجی سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد پنجاب اور کے پی بھی الیکٹرک بسوں کیلئے اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں