معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد ( سی این پی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں، جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔ شوکت ترین نے کہاکہ وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے، 11 سال بعد وزارت خزانہ آیا ہوں دو گھنٹے معاشی امور پر بریفنگ لی ہے، مجھے نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں