ہم ایس او پیز پر عمل نہ کرکے بہت بڑی غلطی کررہے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے ٹوئٹر بیان میںکہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کم ہورہا ہے، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد نا کرکے بہت بڑی غلطی کررہے ہیں، جب سے کورونا آیا ہے اب ہم متاثرین کی تعداد بہت خراب دیکھ رہے ہیں اور ہمارا ہمسایہ ملک شدید بحران میں ہے۔ہسپتال مسلسل بھر رہے ہیں اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 تک پہنچ گئی ، تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گذشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے جب کہ آکسیجن کی فراہمی اس وقت دبا ئوکا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں روزانہ 300 سے زائد اموات اور بھارت میں روزانہ 1600 سے زائد اموات ہورہی ہیں، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کر کے ہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں