امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شخص پولیس کے ہاتھوں قتل، سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

واشنگٹن (سی این پی )امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شخص پولیس کے ہاتھوں قتل، سیکڑوں افراد کا مظاہرہ، ریاست شمالی کیرولینا ایلزبتھ سٹی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکڑوں افراد سڑکوں پر آ گئے، شرکا نے سرکاری عمارتوں کے سامنے ریلی نکالی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے سیاہ فام شخص کو اس وقت گولی ماری جب وہ گاڑی سٹی پولیس سے دور لے جا رہا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں ایک سیاہ فام لڑکی کی پولیس فائرنگ سے موت کی ویڈیو سامنے آئی تھی، 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کی ماکھیہ برائنٹ کے نام سےشناخت ہوئی تھی، اس واقعے کے خلاف بھی شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں