پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میدان کل لگے گا

ہرارے (سی این پی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میدان کل لگے گا، ایک صفر کی برتری سے بلند مورال قومی شاہینوں نے پھر اونچی اڑان بھرنے پر نظریں جما لیں، محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ہرارے میں چھوٹے فارمیٹ کا دوسرا بڑا معرکہ، پاکستان اورزمبابوے کی ٹیمیں کل پھر مدمقابل ہو رہی ہیں، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے میدان میں اتریں گی۔ چھکے ، چوکوں اور وکٹوں کی بہار آئے گی، کرکٹ دیوانے مقابلہ شروع ہونے کیلئے بے قرارہیں۔تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری سے شاہینوں کا مورال ہائی اور جیت پر نظریں ہیں۔ بابر الیون نے تیاریاں مکمل کر لیں، ٹیم آفیشلز نے جوڑ توڑ کے لیے سر جوڑ لیے۔
مسلسل مایوس کن کارکردگی پر نوجوان حیدر علی کی شرکت مشکوک ہے، قومی ٹیم کو محمد رضوان پر مان ہے۔ لیگ اسپنر عثمان قادر پھر جادو جگانے کے لیے پرجوش ہیں۔دوسری جانب زمبابوین ٹیم میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، میزبان کھلاڑیوں نے بھی کم بیک کرنے، شکست کا بدلہ لینے کا دعویٰ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں