کورونا میں مبتلا پاکستانی اداکارہ سنبل شاہد وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی (سی این پی )پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی بہن اسماء عباس کی جانب سے سنبل شاہد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی تشویشناک حالت کی اطلاع دی گئی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، برائے مہربانی ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔اسماء عباس کی پوسٹ پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں