قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کی کرونا رپورٹ کیا رہی؟

ہرارے(سی این پی ) زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے کرکٹرز کی کرونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شیڈول ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل11 کرکٹرز گذشتہ شب ہرارے پہنچے، کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان،‏ نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل تھے۔ہرارے پہنچنے کے بعد کرونا ایس اوپیز کے تحت ٹیسٹ کرکٹرز کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا، اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل گیارہ کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔کرونا ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے بعد کھلاڑی آج آرام کرینگے اور کل سے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 29اپریل اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7مئی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں