(ن)لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طورپر دیوالیہ پن کا شکارہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طورپر دیوالیہ پن کا شکارہے ، انہیں بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پر ملکہ حاصل ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کاکہنا کہ دنیانے کرونا پر قابو پالیا ہے لیکن ہمارے ہاں بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہی اور انھیں بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پرملکہ حاصل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پانامہ سے کرونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا وہ لاثانی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں