نوٹس پر اللہ کے سوا کسی سے معافی نہیں مانگوں گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (سی این پی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہاسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دیئے گئے نوٹس پر صرف اللہ سے معافی مانگوں گا اور کسی سے نہیں۔ چینی اسکینڈل میں پنجاب کے وزرا ء کا کیا قصور ہے،اصل ذمہ دار وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ہے، نیب کا کیس بنائیں اور وزیراعظم سمیت وزرا ء کو جیل میں ڈالا جائے، وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا۔ این سی او سی ناکام ہو چکی، اسے بندکریں، حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام مشکل میں ہیں، وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو دوسرے ممالک کے سفر سے روکا جائے گا۔ چیئرمین ای سی سی کو نیب بلائیں، صوبائی وزراکا کیا تعلق؟ گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا وہ جمہوری ملک میں نہیں ہوتا۔ وزرا ء کی فوج ہے اورنوکریاں روز بدلی جاتی ہیں، آج معیشت اور خارجہ پالیسی زوال پذیر ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمیں ناموس رسالت پر بات کرنے نہیں دیتے،میں صرف اللہ تعالی کی ذات سے معافی مانگتاہوں، اس کے علاوہ کسی اور سے معافی نہیں مانگوں گا۔ ملک میں آج مہنگائی عروج پر ہے، پاکستانی عوام شناختی کارڈ ہاتھ میں لے کر ایک کلو چینی خریدنے کے لئے لائنوں میں لگے ہیں۔ چینی اسکینڈل میں پنجاب کے وزرا کا کیا قصور ہے،اصل ذمہ دار وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ہے، نیب کا کیس بنائیں اور وزیراعظم سمیت وزرا کو جیل میں ڈالا جائے، وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا۔چیئرمین ای سی سی کو نیب بلائیں، صوبائی وزراکا کیا تعلق؟ گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا وہ جمہوری ملک میں نہیں ہوتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا ء کی فوج ہے اورنوکریاں روز بدلی جاتی ہیں، آج معیشت اور خارجہ پالیسی زوال پذیر ہے۔ شہباز شریف پر ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے پاس ویکسین نہیں، حکومت ناکام ہوچکی ہے، کسی کی جان محفوظ نہیں، امن وامان قائم کرنے کے ذمہ داران آج بھی ناکام ہیں، 23 کروڑ کا ملک خیرات میں ویکسین لے کر لوگوں کو لگا رہا ہے، حکومت کورونا ویکسین کا ایک ٹیکہ نہیں خرید سکی۔ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی ناکام ہو چکی، اسے بندکریں، حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام مشکل میں ہیں، وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو دوسرے ممالک کے سفر سے روکا جائے گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ، پارلیمنٹ اور اخلاقی قدریں زوال کا شکار ہے، 23 کروڑ عوام کا ملک خیرات میں ویکسین لے کر لوگوں کو لگا رہا ہے، دنیا نے کورونا پر قابو پالیا، پاکستان میں کورونا بڑھتا جا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب دنیا پاکستان کیلئے بین الاقوامی سفری پابندیاں عائد کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں