کوئٹہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آورگاڑی میں بیٹھا رہا، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (سی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا اور دھماکے کے وقت بمبار اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا۔ دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا، کل کے دھماکے میں 5 افراد شہید ہوئے، حملہ آور کی کوئی شناخت نہیں ہوئی ہے، جب کہ زخمی ہونے والے6 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔چیف سیکرٹری کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایف سی کو کوئٹہ سے نہیں نکالیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا اور دھماکے کے وقت بمبار اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا۔ دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا، کل کے دھماکے میں 5 افراد شہید ہوئے، حملہ آور کی کوئی شناخت نہیں ہوئی ہے، جب کہ زخمی ہونے والے6 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے، گوادر ملک کی ترقی کا دروازہ ہے، دشمن کو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی، اور پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی کوششیں جاری ہیں، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر اور بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہیں اور چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے، ہماری دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے، یہ دھماکا پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے۔ بڑے شہروں میں موجود دشمن امن کو خراب کر رہے ہیں، ٹی ٹی پی منظم ہو رہی ہے، پاکستان کے خلاف پڑوسی ملک میں سازشیں کی جارہی ہیں، گزشتہ 10 روز کے اندر 3 لاکھ سوشل میڈیا اکانٹس کھلے جو بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا کا حل نکالنے جارہے ہیں جلد قانون لائیں گے، امن و امان سے متعلق اہم قانون قومی اسمبلی میں لانا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے چیف سیکریٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے، 22 اداروں کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کی ہدایت جاری کردی ہے، عظیم فوج اور ایجنسیاں ہماری طاقت ہے، عظیم فوج، ایجنسیاں اور 22 کروڑ عوام کی مدد سے دشمن کے عزائم کو ناکام کرکے ان پر قابو پالیں گے، اسلام آباد میں امن کی صورتحال کا بھی نوٹس لیتے ہیں، ابصار عالم کے کیس کے لیے دو دن کی مہلت دی ہے۔چیف سیکرٹری کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے تحت 22 اداروں کو ہدایت کی ہے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے، خیال تھا کہ ایف سی کو کوئٹہ سے نکالیں لیکن اب ایسا نہیں ہے، ایف سی کو کوئٹہ سے نہیں نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش کی جا رہی ہے، چین کے سفیر کئی دنوں سے بلوچستان میں ہیں، وہ محفوظ ہیں اور انہوں نے آج بھی اسٹاف کالج سے خطاب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں