جس دن فلک پھول نہیں دیتے دن نہیں گزرتا،سارہ خان

لاہور(سی این پی) اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ایک پھول سے دن اچھا ہوجاتا ہے ،انہوں نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی پھول دینے کی عادت سے متعلق کہنا ہے کہ جس دن فلک پھول نہیں دیتے اُن کا دن نہیں گزرتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں بندھنے والی خوبصورت جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کے سوشل میڈیا پر ہزاروں لاکھوں فالوورز ہیں ،سارہ کا کہنا ہے کہ ‘کہنے کو فلک شبیر انہیں صرف ایک پھول دیتے ہیں، دیکھا جائے تو اُس پھول کی زیادہ ویلیو نہیں ہوتی مگر اُن کے لیے وہ بہت اہمیت رکھتا ہے ، وہ پھول اُن کا سارا دن اچھا بنا دیتا ہے اور اُن کا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ سارہ خان اپنے شوہر کی اکثروبیشتر تعریفیں کرتی رہتی ہیں، ایک موقع پر انہوں نے فلک شبیر کو اپنی طاقت قرار دیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلک کی وجہ سے انہیں ہمت اور مضبوطی ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں