کورونا کے باعث التوا کا شکار پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ آج ہو گی

لاہور(سی این پی) پاکستان کرکٹ کے بڑے برانڈ پی ایس ایل سکس کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج رات آٹھ بجے شیڈول ہے، کورونا کے باعث التوا کا شکار لیگ میں سپر اسٹار کرس گیل، راشد خان اور کرس لین سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کا انتخاب ہو گا۔پِک آرڈر کے مطابق پلاٹینم راؤنڈ میں پہلا انتخاب لاہور قلندرز کریں گے، دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، تیسرے پر کراچی کنگز پھر اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کو کھلاڑی چننے کا حق حاصل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں