پاکستان فٹ بال فیڈریشن تنازع میں اہم بریک تھرو

لاہور(سی این پی )پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فیفا نارملائزیشن کمیٹی کی ہٹ دھرمی کے باعث فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کی تھی، تاہم پاکستان فٹ بال فیڈریشن تنازع میں بریک تھرو ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق انجینئر اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی سے مشروط مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے اور نائب صدر انجینئر اشفاق گروپ نے مذاکرات کی شرائط بھجوادیں ہیں، شرائط میں کہا گیاہے کہ تینوں گروپس کا نمائندہ نارملائزیشن کمیٹی میں شامل کیاجائے۔انجینئر اشفاق گروپ نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے شرائط میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف انتخابات2021کےآئین کےمطابق کرائےجائیں، تمام انتخابی قواعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن قوانین کےمطابق بنائےجائیں،اس کے علاوہ 2015کی اسکروٹنی کےمطابق کلبز کی جانچ پڑتال کی جائے۔شرائط میں کہا گیا کہ ضلعی فٹبال ایسوسی ایشنز کے انتخابات تیس جولائی تک کرائےجائیں، علاقائی ایگزیکٹیو کمیٹیوں کےانتخابات پندرہ اگست تک کرائےجائیں۔نجینئراشفاق گروپ کا کہنا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کو شرائط قبول ہوں تو فیفاہاؤس کا چارج سونپنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کی سات تاریخ کو فٹبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) کی بیورو آف کونسل نے پاکستان کی رکنیت کو معطل کردیا تھا، معطلی سے قبل فیفا نے پاکستان کو وارننگ دی تھی کہ اسکی نامزد کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہ کی جائے لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن کے اشفاق گروپ نے فٹبال ہاؤس پر قبضہ ختم نہ کیا۔ معطلی کی وجہ سے پاکستان کو فیفا کی فنڈنگ ملنا ختم ہو جائیگی اورپاکستان بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصۃ نہیں لے سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں