آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان ترقی پا گئے

دبئی (سی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹرز کی رینکنگ جاری کر دی، محمد رضوان 5 درجے ترقی، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے بعد آئی سی سی نے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، ڈیوڈ میلن پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آرون فِنچ دوسرے نمبر کے بلے بازبن گئے۔ قومی کپتان بابر اعظم کو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر جانا پڑا، بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، مسلسل پرفارمنسز کا انعام محمد رضوان کو ملا، وہ پانچ درجے ترقی کر کے دسویں پر آ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں