سعودی عرب ، سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

ریاض(سی این پی)سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔سعودی عرب عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.97 ریال رہی۔جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 188.10 ریال میں فروخت ہوا۔ ہمیشہ کی طرح سعودی عرب میں 21 قیراط کا سونا سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 161.23 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 14 قیراط ایک گرام سونا 125.40 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 6690 ریال رہی۔اسی طرح جمعرات کے روز 21 قیراط کا 8 گرام والا بسکٹ 1504.78 ریال میں دستیاب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں