دوسری انٹرنیشنل ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو 11 اکتوبر سے چین میں منعقد ہوگی

بیجنگ (سی این پی) دوسری انٹرنیشنل ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو11 اکتوبر سے چین کے شہر شیجیا ژائوانگ میں منعقد ہوگی۔چین کی وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام قومی سطح پر ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی ایکسپو میں 500 سے زائد اداروں کے نمائندے چین کی ڈیجیٹل معیشت پر روشنی ڈالیں گے۔ ایکسپو کے دوران تعاون کے کئی منصوبوں پر دستخط کئے جائیں گے، 2018 ء کے دوران چین کی ڈیجیٹل معیشت 31.3 ٹریلین یوآن تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں