چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مدد ملی ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد (سی این پی) حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگار پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔ رشکئی خصوصی اقصادی زون سی پیک کے تحت قائم کیا جانے والا اقتصادی زون ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں