پاکستان میں 32لاکھ سے زائدرجسٹرڈ ایم ایس ایز کام کر رہے ہیں

اسلام آباد(سی این پی)اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کا شعبہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی سے اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے،پاکستان میں 32لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ایس ایم ایز کام کر رہے ہیں۔ معاشی استحکام کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبہ (ایس ایم ایز) کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔مالی مسائل کے خاتمہ سے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ، جاپان ، سری لنکا ، ملائیشیاء سمیت دیگر ممالک نے ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 32لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ایم ایس ایز کام کر رہے ہیں جو صنعتی افرادی قوت کے 78فیصد حصہ کو روزگار فراہم کرتا ہے ۔ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں شعبہ کا حصہ 30فیصد جبکہ قومی برآمدات میں 25 فیصد حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کے شعبہ کو مالیات تک آسان رسائی میں دشواری کے باعث اس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ۔ ماہرین نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو چاہئے کہ وہ شعبہ کے مالیات کے مسائل کے خاتمہ کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے جس سے نہ صرف معاشی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ اس سے بے روز گاری کی شرح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے فروغ سے ادائیگیوں کے توازن کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں