عید الفطر کے پہلے 2 دن ویکسینیشن سنٹرز بند کرنے کا مراسلہ جاری، این سی او سی

لاہور(سی این پی)این سی او سی نے عید الفطر کے پہلے 2 دن ویکسینیشن سنٹرز بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ تمام ویکسینیسن سنٹرز عید پر 2 چھٹیاں کریں گے۔ رمضان المبارک کے بعد ویکسینیسن سنٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جائیں گئے۔ تمام ویکسینیسن سنٹرز جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی کے باعث بند رہیں گے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 993 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 19 ہزار 365، سندھ میں 2 لاکھ 92 ہزار 644، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 484، بلوچستان میں 23 ہزار 447، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 388، اسلام آباد میں 78 ہزار 200 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 945 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ 28 ہزار 427 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 756 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 62 ہزار 105 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 993 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 58، سندھ میں 4 ہزار 742، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 615، اسلام آباد میں 715، بلوچستان میں 248، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 508 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں