کورونا کے دوران پاکستانی روپے کی قدر 9 فیصد تک کم ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(سی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران پاکستانی روپے کی قدر 8 سے 9 فیصد کم ہوئی۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں ایک لاکھ 30 ہزار اکائونٹ کھولے گئے۔رضا باقر نے کہا کہ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے پاکستانی اپنے ملک بھیج رہے ہیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں